بھارت میں ہر سال اوسطاً دو سے تین صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جس کے باعث بھارت صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو اکثر آن لائن ہراسانی، دھمکیوں، فزیکل حملوں، خوفزدہ کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ فوجداری مقدمات اور بلا جواز گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اسی تناظر میں، رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (RSF) نے بھارت کے لیے ایک خصوصی سیفٹی ٹول باکس تیار کیا ہے۔اس ٹول باکس میں عملی اور تازہ ترین معلوماتی وسائل شامل ہیں جو نمایاں اداروں جیسے سافٹ ویئر فریڈم لاء سینٹر(ایس ایف ایل سی) اور گلوبل انویسٹی گیٹو جرنلزم نیٹ ورک (جی آئی جے این) نے تیار کیے ہیں جس میں تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن کا مواد بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس ٹول باکس میں صحافیوں کیلئے جسمانی اور ڈیجیٹل سیفٹی، ذہنی صحت، قانونی حقوق اور سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ تحقیق کے لیے مددگار ٹولز سے متعلق رہنما مواد شامل ہے۔ٹول باکس کا مقصد بھارت میں صحافیوں اور میڈیا سے منسلک افراد اور وہ بین الاقوامی صحافی جو بھارت پر رپورٹنگ کرتے ہیں کو بہتر رہنمائی اور ایسے مفید وسائل فراہم کرنا ہے جن کی مدد سے وہ خود کو بہتر طور پر محفوظ رکھ سکیں، اپنے حقوق کو سمجھ سکیں، اور اظہارِ رائے کی آزادی پر بڑھتے ہوئے حملوں کے باوجود اپنا کام جاری رکھ سکیں۔
یہ ٹول باکس انگریزی کے علاوہ کئی علاقائی زبانوں میں بھی دستیاب ہے، جن میں ہندی، مراٹھی، تامل، بنگالی، کشمیری اور اُردو شامل ہیں۔ پیش کیے گئے بعض وسائل نیپالی، ملیالم اور کناڈا زبانوں میں بھی دستیاب ہیں۔
وسائل – بھارت (عمومی)
عمومی — انگریزی، ہندی اور بنگالی
- جرنلسٹ سیکیورٹی اسیسمنٹ ٹول (JSAT) – GIJN: آن لائن ٹول جو میڈیا اداروں کی جسمانی اور سائبر سیکیورٹی کی مضبوطی کا جائزہ لے کر سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے سفارشات فراہم کرتا ہے۔ (انگریزی اور ہندی)
- ضابطۂ اخلاق کے ذریعے جنوبی ایشیا میں تنازعات سے متعلق حساس رپورٹنگ اور صحافیوں کا تحفظ – پبلک میڈیا الائنس (دستیاب زبانیں: انگریزی، ہندی، بنگالی،نیپالی).
- ریسورس سینٹر – MRDI: صحافت، اخلاقیات، سیکیورٹی اور فیکٹ چیکنگ سے متعلق ہینڈ بُکس۔ بنیادی طور پر بنگلہ دیش کے لیے تیار، مگر بنگالی بولنے والے بھارتی صحافیوں کے لیے بھی مفید۔ (بنگالی)
صرف انگریزی
- بی بی سی میڈیا ایکشن – انڈیا: پورے بھارت میں آزاد صحافت اور عوامی مفاد کی رپورٹنگ کو مضبوط بنانے کے لیے میڈیا ڈیولپمنٹ اور صلاحیت بڑھانے کے پروگرام۔ (انگریزی)
- فری اسپیچ کلیکٹیو: آزادیِ اظہار سے متعلق وسائل اور مواد۔ (انگریزی)
- این ڈبلیو ایم آئی: بھارت میں خواتین صحافیوں کے لیے رہنما اصولوں پر مشتمل ٹول باکس۔ (انگریزی)
- انٹرنیشنل جرنلسٹس نیٹ ورک: بھارت میں اردو زبان کے میڈیا اداروں کو درپیش مشکلات اور اُن کی پائیداری سے متعلق نکات۔ (انگریزی)
ڈیجیٹل سیکیورٹی
انگریزی، ہندی، ملیالم، مراٹھی، تامل
- انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن ٹریکر – SFLC: پورے بھارت میں انٹرنیٹ کی پابندیوں کی نگرانی کرتا ہے۔ (انگریزی و ہندی)
- گائیڈ ٹو سروائیو: آن لائن صنفی تشدد کے خلاف اپنے ڈیجیٹل اسپیس کا دفاع کرنے کے طریقے۔ (انگریزی، ملیالم، مراٹھی، تامل)
- الیکٹرانک ڈیوائسز کی تلاشی اور ضبطی سے متعلق گائیڈ – SFLC (انگریزی، ہندی، مراٹھی)
صرف انگریزی
- فری اسپیچ ٹریکر – SFLC: بھارت میں آن لائن اظہارِ رائے پر پابندیوں کی نگرانی کرتا ہے۔ (انگریزی)
- میسیجنگ اپلیکیشنز کے سیکیورٹی و پرائیویسی فیچرز کا تجزیہ – SFLC (Arattai، WhatsApp، Signal، Prav، Element) (انگریزی)
- دباؤ اور ہراسانی کے ماحول میں محفوظ رپورٹنگ – JiG (انگریزی)
فزیکل سیکیورٹی
انگریزی، ہندی اور بنگالی
- جرنلسٹ سیکیورٹی اسیسمنٹ ٹول (JSAT) – GIJN ایڈوائزری سروسز: صحافیوں کو اپنی فزیکل اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کے طریقہ کار کا جائزہ لینے میں مدد دیتا ہے۔ (انگریزی و ہندی)
- ایمرجنسی کِٹ – فرنٹ لائن ڈیفنڈرز: قدرتی آفات، تشدد یا طویل دباؤ جیسی صورتحال میں فوری استعمال کے لیے بنیادی حفاظتی اقدامات کی کِٹ۔ (بنگالی ورژن بھی دستیاب)
صرف انگریزی
- عوامی انتشار یا بغاوت کی کوریج کے دوران محفوظ رہنے کی مہارتیں (HEAT Training) – RSF Resources ویب سائٹ۔
- احتجاجی مظاہروں کی کوریج کے لیے صحافیوں کے لیے حفاظتی تجاویز – RSF Resources ویب سائٹ۔
- عوامی انتشار یا بغاوت کی کوریج کرنے کی تیاری – RSF Resources ویب سائٹ۔
- ارتھ جرنلزم نیٹ ورک – جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی صحافیوں کے لیے حفاظتی اور سیکیورٹی رہنما اصول۔ (انگریزی)
ذہنی صحت
صرف انگریزی
- ڈارٹ سینٹر فار جرنلزم اینڈ ٹراما – ایشیا پیسیفک میں نیوز میڈیا ورکرز اور نیوز رومز کے لیے ٹراما سے متعلق تربیت، مشورہ اور معاونت۔ (انگریزی)
- صحافیوں کے لیے خود کی دیکھ بھال – RSF Resources ویب سائٹ۔ (انگریزی)
- آن لائن بدنامی یا جھوٹے پروپیگنڈے کا سامنا کرنے کی صورت میں کیا کریں – RSF Resources ویب سائٹ۔ (انگریزی)
- ٹوٹم پروجیکٹ – صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کے لیے ڈیجیٹل سیکیورٹی، آن لائن تحفظ، ذہنی صحت اور خطرات سے آگاہی پر مفت آن لائن کورسز۔ (انگریزی)
قانونی مشاورت
انگریزی اور ہندی
- اپنے حقوق جاننے کے متعلق بھارتی صحافیوں کے لیے رہنما گائیڈ – ٹرسٹ لا (تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن) اور CPJ (دستیاب زبانیں: انگریزی، ہندی).
- صحافی قانونی جھنجھٹوں اور مقدمات سے کیسے بچ سکتے ہیں – GIJN (انگریزی و ہندی)
صرف انگریزی
- بھارت میں ڈیجیٹل ڈیفینڈرز کی علاقائی فہرست – SFLC (انگریزی)
- اسٹریٹجک لِٹیگیشن – سوشل لیگل انفارمیشن سینٹر (SLIC): پریس کی آزادی کے دفاع اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی معاونت اور اسٹریٹجک مقدمات۔ (انگریزی)
- بھارت میں ہتکِ عزت کے قوانین کو سمجھنا – تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن۔ (انگریزی)
- ڈیجیٹل پترکار ڈیفنس کلینک – بھارتی صحافیوں کو پرو بونو (مفت) قانونی مشاورت، معاونت اور نمائندگی فراہم کرتا ہے۔ (انگریزی)
اوپن سورس انٹیلی جنس (OSINT)
انگریزی، ہندی، اُردو اور کناڈا
- ہندی ہَب – GIJN: ہندی میں تحقیقی صحافت کے وسائل، مثلاً زمین کے تنازعات اور ذات پات پر رپورٹنگ کے لیے گائیڈز، اور ماحولیاتی و سماجی مسائل کے لیے مواد۔ (ہندی)
- OCCRP Aleph – مفت ڈیٹا پلیٹ فارم جو صحافیوں کو جرائم اور بدعنوانی کی تحقیقات میں مدد دیتا ہے، جہاں لاکھوں عوامی اور لیک شدہ ریکارڈز کو تلاش اور آپس میں منسلک کیا جا سکتا ہے۔ (ہندی، اُردو، کناڈا)
- کووِڈ-19 ویکسین کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے لیے ویبینار – Knight Center کے Journalism Courses، جن میں وباؤں اور ویکسینیشن کی رپورٹنگ پر ویڈیوز ہندی میں دستیاب ہیں۔
صرف انگریزی
- بھارت سے متعلق فری لانس تحقیقی رپورٹس کے لیے درخواستیں جمع کرنا – Bellingcat بھارت سے اوپن سورس تحقیقی رپورٹس کے لیے پِچز قبول کر رہا ہے، جن میں انسانی حقوق، انتہاپسندی، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر موضوعات شامل ہیں۔
RSF سکیورٹی گائیڈ کا لنک
بیرونی وسائل کے لنکس